ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے بھوجا ایئرلائن کی پرواز کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے چند کلومیٹر دور کورال چوک راولپنڈی کے قریب پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے
اور کہا ہے کہ طیارہ میں سوار 127 مسافروں کے لواحقین و پسماندگان کے لئے یہ کڑی آزمائش ہے ان کے دکھ درد میں پوری قوم شریک ہے اور سوگواری کا عالم ہے۔
مبینہ طور پر خراب موسم کے باعث پیش آنے والا یہ حادثہ ایک قدرتی آفت و آزمائش ہے جس میں پوری پاکستانی قوم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے امدادی کاروائیوں اور مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے مناسب تکنیکی اور فوری نوعیت کے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا.
.......
/169